بھٹکل:16/ اکتوبر (ایس اؤنیوز) آرایس ایس بنیادی معلومات کیمپ کے اختتام پر پیر کی شام آر ایس ایس ممبران نے شہر میں ریلی نکالی۔شہر کے نیو انگلش اسکول سے نکلی ریلی سونارکیری، آسارکیری ، ماری کٹا، مین روڈ سے گزرے۔ راستہ میں جہا ں تہاں لوگوں نےرنگولی وغیرہ سے ریلی کااستقبال کیا۔ ریلی میں بی جے پی لیڈران سنیل نائک، ایشورنائک، تعلقہ پنچایت ممبر ہنومنت نائک، راجیش نائک، دنیش نائک، کرشنانائک، دتاتریا نائک وغیرہ شریک تھے۔